اہم خبریں

پورا پاکستان ہماری طرف دیکھ رہا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )استعفیٰ دینا جج کا ذاتی فیصلہ ہے، جج کی برطرفی کا سوال اب غیر متعلقہ ہو چکا ہے،قاضی فائز عیسیٰ کا جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ریمارکس کہا یہ استعفیٰ کونسل کی کارروائی کے آغاز میں نہیں دیا گیا، کونسل کی جانب سے شوکاز جاری کرنے کے بعد استعفیٰ دیا گیا،

مزید پڑھیں :پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا ، چیف جسٹس

ممکن ہے درخواستیں غلط ہوں اور جج نے دباؤ پر استعفیٰ دیا ہو،جج کی جانب سے دباؤ پر استعفیٰ دینے سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا، یقینی طور پر جج کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی تو ختم ہو گئی، ابھی تک کونسل نے صدر مملکت کو صرف رپورٹ بھیجی تھی، یہ نہیں ہو سکتا کوئی جج پورے ادارے کی ساکھ تباہ کر کے استعفیٰ دے جائے اور ہم کوئی کارروائی نہ کریں،پورا پاکستان ہماری طرف دیکھ رہا ہے، کوئی تو فائنڈنگ دینی ہے ، شکایات جینوئن تھیں یا نہیں۔

متعلقہ خبریں