اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کوایف آئی اے کی جانب سے ایک اور طلبی کانوٹس جاری،علیمہ خان کوایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد آفس میں 16فروری کو دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے،نوٹس کے مطابق حلیمہ خان پر الیکڑانک و پرنٹ میڈیا کے زریعے
مزید پڑھیں :علیمہ خان کو بھیجے گئے ایف آئی اے کے نوٹس چیلنج
نفرت پھیلانے اور مجرمانہ سازش کرکے عوام و فوج میں تقسیم پیدا کرنے کے الزامات ہیں، پیش نہ ہونے کی صورت میں سمجھا جائے گا کہ صفائئ میں فراہم کرنے کو کچھ نہیں،عدم پیشی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل مین لائی جائے گا،علیمہ خان کی لاہور میں رہائش گاہ کے پتے پر ایف آئی اے اہلکاروں نے نوٹس خود جاکر نوٹس دیا علیمہ خان کو دوبارہ پہلے بھی نوٹس جاری ہوئے تاحال ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئیں