چکوال(نیوزڈیسک)چکوال کے علاقے مزدلفہ ٹاون میں شفقت نامی شہری نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی، مقتول بچوں میں
دو بیٹے ، دو بیٹیاں شامل، شفقت نامی شہری نے اپنے بچوں اور بیوی کو قتل کرکے ون فائیو پر کال کرکے بتایا کہ اس نے اپنے بچوں اور اہلیہ کو قتل کردیا، جس کے بعد
شہری شفقت نے خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی ۔
مزید پڑھیں:خاتون نے گولڈ کرسٹ مال کی 12منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی،ویڈیو وائرل
پولیس حکام کے مطابق بظاہر تو معاملہ گھریلو لگتا ہے تاہم پولیس مختلف پہلووں کا بغور جائزہ لے رہی ہے ۔ شہری شفقت آن لائن کاروبار کرتا تھا جس میں اسے مسلسل نقصان کی وجہ سے ذہنی تناو کا شکار تھا جس کے بعد گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنے خاندان کو مٹا ڈالا۔