اہم خبریں

بلاول وزیراعظم نہیں بن سکتے تو اپوزیشن لیڈر بنیں،پی پی رہنمائوں کی تجویز

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بعض سینئر رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر بننے کی تجویز دے دی۔

پیپلزپارٹی کے چند سینئر رہنماؤں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کو کمزور اتحادی حکومت کا حصہ بننے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھناچاہئے

پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی نے تجویز دی کہ بلاول بھٹو ایک مستحکم اتحاد میں وزیر اعظم کا عہدہ حاصل نہیں کرتے تو ہمیں اپوزیشن کا انتخاب کرنا چاہیے، ہمیں اپنی پارٹی کو ترجیح دیتے ہوئے اپوزیشن کے عہدے سے عوام کی خدمت جاری رکھنی چاہیے۔

مزیدپڑھیں:قومی عوامی تحریک نے بھی انتخابی نتائج ماننے سے انکار کر دیا

ایک اور رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو اگر وزیراعظم نہیں بن سکتے تو مضبوط اپوزیشن لیڈر بنیں۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کو تجاویز کل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس میں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں