اہم خبریں

راولپنڈی،اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں‌موسم خشک او رسرد رہنے کامکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی اور پاکستان کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں اور ملک کے کچھ حصوں میں جمعہ کی شام/رات، ہفتہ اور اتوار کو موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی شدید سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے ،

شمال مشرقی پنجاب کےمختلف مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 00-02 ڈگری سینٹی گریڈ اور اتوار کو 01-03 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

راولپنڈی میں ہفتہ اور اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 02-04 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا

مزیدپڑھیں:وعدے کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کرائے،نگراں وفاقی وزراء

دریں اثناء گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاجبکہ بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا
شمال مشرقی پنجاب کے الگ تھلگ مقامات پر ہلکی دھند چھائی رہی۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 01 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

راولپنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 04 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں