کراچی (نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید مراد علی شاہ پی ایس 77 جامشورو سے کامیاب ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جام شورو کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے میں مراد علی شاہ 66 ہزار 100 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:نتائج میں غیر معمولی سست رفتاری ،بلاول نے تحفطات کا اظہار کر دیا
پی ایس 77 کے تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں جی ڈی اے کے امیدوار روشن علی برڑو 6 ہزار 150 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔