لاہور ( اے بی این نیوز )شہبازشریف نے کہا ہے کہ کل عوام فیصلہ کریں گے کون سی پارٹی حکومت بناتی ہے،ہمیں دوبارہ موقع ملاتومعیشت کی بہتری کیلئےاقدامات کریں گے،پاکستان کی بنیادیں معاش کےحوالےسےمستحکم کرنی ہیں،ملک میں استحکام کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کے پروگرام میں جاناہوگا،معیشت کی بہتری کیلئےہمیں بڑےفیصلے کرنےپڑیں گے،
مزید پڑھیں :آئی ایم ایف نے پاکستا ن کی شرح نمو کا تخمینہ 2فیصد کم کردیا
غریب عوام آئی ایم ایف کی شرائط میں جکڑی ہوئی ہے،ہم نےبروقت اقدامات کرتےہوئےملک دیوالیہ ہونے سےبچایا،غریب قوم کی ایک ایک پائی کوبچانے کی ضرورت ہے،خسارے میں چلنے والے اد اروں کو پرائیویٹائزکرنے کی ضرورت ہے،جوادارےبندپڑےہیں اورنقصان میں چل رہے ہیں انہیں بندکرناچاہیے۔















