اہم خبریں

گوہر علی پی ٹی آئی کے پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کر سکتے،فیصلہ جاری

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )سلمان اکرم راجہ کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،فیصلے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت ہے،پی ٹی آئی مقررہ وقت میں الیکشن کرانے میں ناکام رہی، جس کے باعث انتخابی نشان روک لیا گیا،پی ٹی آئی الیکشن ایکٹ کی سیکشن 209 پر عمل نہ کر سکی اور انتخابی نشان کیلئے نااہل ہوئی،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 33 کے کالم 5 میں انکی سیاسی جماعت کا نام لکھا جائے،

مزید پڑھیں :حق رائے دہی میں رکاوٹ ڈالنا منتخب حکومت کے دل پر وار کرنے کے مترادف ہے، سپریم کورٹ

سلمان اکرم راجہ کو پی ٹی آئی کے نامزد کردہ کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا،انتخابی نشان کی غیر موجودگی میں سلمان اکرم راجہ کی پارٹی کا نام فارم 33 پر نہیں لکھا جا سکتا،الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین کے الیکشن کو قبول نہیں کیا اور سرٹیفکیٹ کو الیکشن کمیشن نے نوٹیفائی نہیں کیا،گوہر علی خان پی ٹی آئی کے پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کر سکتے، سلمان اکرم راجہ کو آزاد انتخابی نشان دیا گیا، ان کے نام کے سامنے کالم میں پی ٹی آئی نہیں لکھا جا سکتا، الیکشن رولز کے مطابق سیاسی جماعت وہ ہے جسے الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان دیا،سلمان اکرم راجہ جس جماعت سے وابستگی ظاہر کر رہے ہیں اسکو الیکشن کمیشن نے پارٹی نشان نہیں دیا،سلمان اکرم راجہ کی جانب سے پارٹی نام لکھنےکا مطالبہ غلط فہمی پر مبنی ہے،سلمان اکرم راجہ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں