راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے میں 2 ہفتےقبل شہری کے قتل کامعمہ حل ہوگیا،مقتول کی اہلیہ اور سوتیلا بیٹا ہی قاتل نکلے ،
مزید پڑھیں :جب تک تمام نوجوانوں کو باعزت روزگارنہیں ملتا تب تک چین سے نہیںبیٹھوں گا،نوازشریف
گھریلو رنجش پر بیٹے کے ساتھ مل کر خاوندکو فائرنگ کرکے قتل کیا ، دونوں کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق مقتول محمود الحسن نے شازیہ پروین سے دوسری شادی کر رکھی تھی ۔ ساگر علی شازیہ پروین کے سابقہ شوہر سے بیٹا تھا،شازیہ پروین اور اسکے بیٹے ساگر علی نے گھریلو رنجش کی بنا پر
فائرنگ کر کے محمود الحسن کو منصوبہ بندی سے قتل کیا اور جھوٹی کہانی گھڑ کر اپنا جرم چھپانے کی کوشش کی اور واردات کو اندھے قتل کا رنگ دیا،انہیں شامل تفتیش کیا گیا تو مقتول کی اہلیہ شازیہ اور سوتیلا بیٹا ساگر علی قاتل نکلے۔