اہم خبریں

نوازشریف نے کرپشن پر کاری ضرب لگائی،شہبازشریف

گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کرپشن پر کاری ضرب لگائی،نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے،پچھلی حکومت نے نوازشریف کے ایک ایک منصوبے کو بے دردی کیساتھ ختم کیا، نواز شریف کی حکومت کا تختہ کیا گیا، اب 8 فروری کو فیصلہ ہوگا کہ کس نے پاکستان کی خدمت کی اور کس نے دھوکا دیا،عوام 8 فروری کو ہیر پھیر کو نہیں شیر کو ووٹ دیں اور نواز شریف کو ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان بنائیں۔

گوجرانوالہ میں پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا سورج پاکستان کی فتح کا سورج ہوگا، گوجرانوالہ والوں نے میری اور نواز شریف کی تھکن دور کردی۔شہباز شریف نے کہا کہ کچھ مخالفین کہتے ہیں ن لیگ باہر نکل کر جلسے نہیں کر رہی، کیا آج ہم گوجرانوالہ کے کسی کمرے میں جلسہ کر رہے ہیں،

انہوں نے کہاکہ جلسہ گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کو مخالفین کا جلوس نکل جائے گا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو شکایت ہے کہ شیر شکار کیوں نہیں کررہا ، آٹھ فروری آنے والی ہے اور جب شیر دھاڑے گا تو لگ پتا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شیر 8 فروری کو شکار کرے گا، 8 فروری کو ہیر پھیر کو نہیں شیر کو ووٹ دیں اور نواز شریف کو ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان بنائیں۔

مزیدپڑھیں:سب سے زیادہ دانش سکول جنوبی پنجاب میں ہیں،شہبازشریف

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کا تختہ کیا گیا، اب 8 فروری کو فیصلہ ہوگا کہ کس نے پاکستان کی خدمت کی اور کس نے دھوکا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لاکھوں لیپ ٹاپس ذہین بچوں کو دیے اور نواز شریف نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے، دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں پی ٹی آئی نےکیا کیا؟۔

متعلقہ خبریں