اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومتی اداروں کے پاس توشہ خانہ تحائف کی درست قیمت جانچنے کا نظام موجود نہ ہونے کا انکشاف ۔ رپورٹ میں سعودی ولی عہد سے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ملنے والے تحائف کی قیمت اور ادائیگی کی تفصیلات کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومتی اداروں کے پاس تحائف کی درست قیمت جانچنے کا نظام موجود نہیں ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 3 ارب 16 کروڑ روپے کے تحفوں کی قیمت پاکستان میں 1 کروڑ 80 لاکھ روپے لگائی گئی۔ نصف رقم 90 لاکھ ادا کر کے تحائف بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے رکھ لئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کوئی ادارہ سعودی شہزادے سے ملے گراف جیولری سیٹ کی قیمت نہ جان سکا۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستا ن کی شرح نمو کا تخمینہ 2فیصد کم کردیا
دبئی سے تخمینہ لگوانے پر معلوم ہوا کہ خزانے کو 1 ارب 57 کروڑ 37 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ ایف بی آر اور کولیکٹوریٹ آف کسٹمز کی کمیٹی نے قیمت لگانے سے معذوری ظاہر کی۔