اہم خبریں

قومی اسمبلی کی مدت چار سال کریں گے ،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (اے بی این نیوز)قومی اسمبلی کی مدت چار سال کریں گے ،سینیٹ کی مدت کم کر کے 5 سال کریں گے، وزیراعظم ڈائریکٹ عوام سے منتخب ہوکر آئے گا،،پی ٹی آئی نے اپناانتخابی منشورپیش کردیا،بیرسٹر گوہرکی پریس کانفرنس،کہاشاندار پاکستان شاندار مستقبل اور خراب ماضی سے چھٹکاراہمارمنشور،ریاستِ مدینہ پاک میں ایک جیسا نظام،، ہمارے کچھ قوانین فرسودہ ہوگئے ہیں،ہم آئینی ترامیم کروائیں گے،تیز ہوگا معاشی پہیہ ترقی کرے گا پاکستان،، ہم ٹکیس نیٹ کو بڑھائیں گے لوکل انڈسٹری کو بڑھائیں گے،انتخابی مہم میں ہمیں مشکلات کا سامنا ہے ،الیکشن میں ہمارے حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ،،ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا فیلڈ ہی نہیں دی گئی ، بلا چھینا گیا ،انتخابی مہم میں حصہ لینا ہمارا حق ہے ،جیل میں ہمارے ایک سے زائد غیر قانونی ٹرائل چل رہے ہیں ،اتنا بڑا کیس ہے اس میں آپ سزائے موت کی طرف لیکر جا رہے ہیں ، چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس معاملے میں مداخلت کریں ،ملزم کی مرضی کے خلاف وکیل مقرر کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے ،ان سب باتوں کو ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں