Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

8فروری کو عوام ہیرپھیر کو نہیں شیر کوووٹ دیں،شہبازشریف

راولپنڈی(نیوزڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دینے والے اپنے صوبے کے معائنے کی دعوت دیں، وہاں مناظرہ بھی ہو گا اور موازنہ بھی ہو گا۔ کسی کو شکایت ہے کہ شیر شکار کیوں نہیں کررہا ، آٹھ فروری آنے والی ہے اور جب شیر دھاڑے گا تو لگ پتا جائے گا۔ہفتہ کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کا تختہ کیا گیا، اب 8 فروری کو فیصلہ ہوگا کہ کس نے پاکستان کی خدمت کی اور کس نے دھوکا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لاکھوں لیپ ٹاپس ذہین بچوں کو دیے اور نواز شریف نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے، دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں پی ٹی آئی نےکیا کیا؟۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ رنگ روڈ کو جلد مکمل کیا جائے گا اور 30ارب روپے کے ساتھ پانی کا منصوبہ بنایا جائے گا جس سے پانی کی تعداد دوگنی ہو جائے گی، راولپنڈی کو لاہور نہ بنایا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو شکایت ہے کہ شیر شکار کیوں نہیں کررہا ، آٹھ فروری آنے والی ہے اور جب شیر دھاڑے گا تو لگ پتا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شیر 8 فروری کو شکار کرے گا، 8 فروری کو ہیر پھیر کو نہیں شیر کو ووٹ دیں اور نواز شریف کو ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان بنائیں۔