عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، فضل الرحمٰن

کندھ کوٹ( نیوز ڈیسک) جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا،کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 برس میں معیشت جس طرح زمیں بوس ہوئی، اسکی مثال نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ ملک میں باہر سے فتنہ گر لاکر ہم پر مسلط کئےگئے، عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا،مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاک،افغان تعلقات کو سازشوں سے کمزور کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا ہوگا، ہمیں مظلوم طبقے کا تحفظ کرنا ہے،انہوںنے کہا کہ 52 امریکی ریاستیں آپس میں لڑ رہی ہیں، یہ ہماری فتح ہے، امریکی دفاعی قوت چین اور روس سے کمزور ہوچکی ہے، امریکا افغانستان سے شکست کھا کر بھاگ گیا تھا،مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ سندھ میں آئے روز لوگ قتل اور اغوا ہوتے ہیں۔