بانی پی ٹی آئی نے ہر بار نیا جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بنایا؟پرویزخٹک

نوشہرہ(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز(پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک نہیں سیکڑوں جھوٹ بولے، بانی پی ٹی آئی ہر بار نیا جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بناتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کہتا تھا قرضہ لیا تو خود کشی کرلوں گا، انہوں نے سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر قوم کا سر شرم سے نیچے کر دیا۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ کہتا تھا اقتدار میں آؤں گا تو ڈالرکی بارش ہوگی، بانی پی ٹی آئی کے آتے ہی ڈالر غائب ہونا شروع ہو گئے۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتا تھا قرضہ لیا تو خود کشی کرلوں گا، انہوں نے سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر قوم کا سر شرم سے نیچے کر دیا۔