راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈ ی ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی (RDA) ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ (MP&TE) ڈائریکٹوریٹ نے چار غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی ۔ترجمان نے انکشاف کیا کہ تھانہ چکری میں ارشد محمود راہی، نبیل شہزاد، اظہر علی خان، سعید رضوی، محمد ارشد صافی اور حق نواز کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔مزید برآں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے نام بھی سامنے آگئے جن میںرہبر جوشوا بلاک موضع ملوکل۔موضع چک نواں میں وادی شاہ خراسان موضع گاہی سیداں جوریاں میں نیو اقراء سٹی/اقراء رہائش ،کنگڈم ویلی کے قریب موضع کولیاں حمید میں مون گلیکسی ہاؤسنگ پروجیکٹ ،ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے اشتہارات اور مارکیٹنگ کیخلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی ۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج سے قبل اتھارٹی نے ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو نوٹس جاری کیے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ آر ڈی اے سے این او سی اور منظوری لئے بغیر ہاؤسنگ سکیم، اپارٹمنٹ پراجیکٹ، کمرشل بلڈنگ اور دیگر تعمیرات کا آغاز کرنا غیر قانونی ہے۔
