اہم خبریں

شیخ رشید کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل کیا جائے ،درخواست دائر

اسلام آباد( اےبی این نیوز) جیل میں شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہونیکے بعد انکی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں ہسپتال منتقلی کی درخواست دائر کردی گئی ہے،دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شیخ رشید کو کسی بھی سرکاری ہسپتال میں منتقل کیا جائے، انکی طبیعت ناساز ہے اور کسی کو ملاقات کی بھی اجازت نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شیخ رشید کی طبیعت ناسازی پر طبی معائنے کا حکم دے اور اس کی رپورٹ بھی طلب کی جائے،درخواست اے ٹی سی کے جج اعجاز آصف کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں