اہم خبریں

مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا، جماعت اسلا می نے بھی اہم وکٹ گرادی،ٹکٹ جاری

لاہور(نیوزڈیسک)سابق رکن صوبائی اسمبلی ون لیگی رہنما چوہدری طالب حسین سدھو کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان۔ن لیگی رہنما چوہدری طالب حسین سدھو جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر پی پی 154 سے انتخاب لڑیں گے۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ملاقات میں چوہدری طالب حسین سدھو کو پارٹی ٹکٹ دیا اور جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔دوسری جانب جماعت اسلامی نے پنجاب شمالی اور اسلام آباد میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان نے کہا کہ اسلام آباد سمیت شمالی پنجاب کے 100 فیصد قومی وصوبائی امیدواران کو ترازو کا انتخابی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔مرکزی نائب امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم این اے 46 اسلام آباد، محمد کاشف چوہدری این اے 47 اور ملک عبدالعزیز این اے 48 سے جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔امیر صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم پی پی 28 گجرات، صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان این اے 49 اٹک، ڈاکٹر مبشر احمد صدیقی پی پی 72 سرگودھا اور نائب امیر صوبہ حافظ تنویر احمد پی پی 5 اٹک سے انتخاب لڑیں گے۔صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالوہاب خان نیازی این اے 89 میانوالی، اویس اسلم مرزا پی پی 2 اٹک، جماعت اسلامی لیبرونگ کے سربراہ شمس الرحمن سواتی این اے 54 ٹیکسلا سے جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔صوبائی ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے 33 اور صوبائی اسمبلی کے 61 امیدواران کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ٹکٹ جاری کر دیئے ۔راولپنڈی سے ویمن ونگ کی ضلعی ناظمہ آنسہ اشفاق کو پی پی 8، نزہت اقبال کو پی پی 21 چکوال اور پی پی 78 سے نائمہ نوازش کو انتخابی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں