اہم خبریں

کپتان نے متنازع ٹکٹیں واپس لینے کا کہا ہے، شیرافضل مروت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے متنازع ٹکٹوں کو واپس لینے کا کہا ہے۔ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، ملاقات میں علیمہ خانم، بشریٰ بی بی، اعجاز بٹر، نعیم پنجوتھا بھی موجود تھے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو ٹکٹوں کی متنازع اجراء پر تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر بانی پی ٹی آئی نے متنازع ٹکٹوں کو واپس لینے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عمیر نیازی کو عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں