اہم خبریں

وسائل سے مالا مال خیبر پختونخوا میں غربت ناچ رہی ہے، سراج الحق

لاہور(نیوزڈیسک)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے قبائلی علاقوں سے وعدے پورے نہیں کیے۔ وسائل سے مالا مال خیبر پختونخوا میں غربت ناچ رہی ہے۔ دیر چترال ایکسپریس لائن کی تعمیر کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ کے پی میں انڈسٹریل سٹی کی باتیں کاغذات تک محدود رہیں۔ جمعرات کو جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کو سی پیک میں حصہ نہیں دیا گیا۔سراج الحق نے کہا کہ دیر چترال ایکسپریس لائن کی تعمیر کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ کے پی میں انڈسٹریل سٹی کی باتیں کاغذات تک محدود رہیں۔ ان کا کہنا تھ اکہ اقتدار میں آ کر خیبر پختونخوا کے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پرخرچ کریں گے۔

متعلقہ خبریں