اہم خبریں

جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کےخلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد

اسلام آباد (اے بی این نیوز)جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کےخلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد،، سپر یم کو رٹ نے شکایت کنندگان کو فریق بنانے کی ہدایت کر دی، عدالت کی جسٹس مظاہر نقوی کو ترمیم شدہ درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت ، جسٹس امین الدین خان نے ریما رکس میں کہا پہلے شکایت گزاروں کو نوٹسز ہونے چاہیے ورنہ کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، جسٹس جمال مندوخیل نے ریما رکس دیئے جسٹس مظاہر کے خلاف شکایتیں بدنیتی پر مبنی ہیں تو شکایت گزاروں کا موقف کیسے نا سنیں؟ عدا لت نےکیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی،، سپریم جوڈیشل کونسل میں آئندہ سماعت 11 جنوری کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں