سردی کی شدت اور دھند کا راج برقرار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )سردی کی شدت اور دھند کا راج برقرار ، بلوچستان میں بارش ، برفباری کا امکان،، محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں میں درجہ حرارت مزید گرنے کی تو قعہ ہے جبکہ سائبیرین ہواؤں کی رفتار میں اضافے کے باعث آج سے کراچی میں بھی سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ملک کے مختلف ائیر پورٹس پر 22 ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔