اہم خبریں

راولپنڈی کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )راولپنڈی کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری،راولپنڈی کینٹ میں صبح10بجے سے بجلی غائب،شہری علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 9 گھنٹے تک پہنچ گیا،راولپنڈی کے نواحی علاقوں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 11 گھنٹے ہے،بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کاروباری طبقہ شدید متاثر ہونے لگا،بار بار بجلی کی لوڈ شیدنگ سے ٹیوب ویلز سے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہونے لگی،سرکاری ہسپتالوں میں بجلی کا متبادل نظام بھی شدید متاثر ہونے لگا،بجلی کی بار بار بندش سے ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں