راولپنڈی(نیوزڈیسک)نصیرآباد پولیس نےتعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی گرفتارکرلئے،تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نےتعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی گرفتارکرلئے،منشیات سمگلرز میاں بیوی سے 7 کلو 7 سو گرام چرس برآمدکرلیاگیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عامر اور شیربانو کے نام سے ہوئی ہے،منشیات سمگلر جوڑے کا تعلق پشاور سے ہے، ملزمان جڑواں شہروں میں منشیات سپلائی کرتے تھے،ملزمان نے تعلیمی اداروں میں بھی منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر جوڑے کو گرفتار کر لیا، منشیات سمگلر جوڑے کی گرفتاری اور بڑی مقدار میں منشیات برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات سمگلرز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی راولپنڈی نے کہاکہ پولیس منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے۔
