اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تاپی منصوبے میں اہم پیش رفت ، نگراں وزیرِ خزانہ نے ای سی سی کا اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چار ممالک سے گزرتے اس گیس پائپ لائن منصوبے تاپی کے تحت سرماریہ کاری کے لیے پیکیج کی سمری کو ایجنڈے میں شامل کیا ہے ،فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت اس دس ارب ڈالرز کے تاپی منصوبے کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای سی سی اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے کو منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا ۔