نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آج عدالت سے سزا سنائی جانے کا امکان ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے کارروائی معطل کرنے کی ٹرمپ کی درخواست کو چار کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے مسترد کردیا۔
عدالت نے کاروبار میں جعلسازی کے کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کی تیاری کر لی ہے۔عدالتی کارروائی کے نتیجے میں ٹرمپ امریکہ کی صدارت سنبھالنے والے پہلے مجرم صدر بن سکتے ہیں۔ تاہم، اس عدالتی کارروائی میں ٹرمپ کی عدالت میں موجودگی لازمی قرار نہیں دی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نو منتخب امریکی صدر کو عدالت آج سزا سنادیتی ہے تو کیا اس کا حکومت تشکیل دینے پر کوئی اثرات مرتب ہونگے ؟ اس کا فیصلہ امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے تاہم صدر ٹرمپ کو اس فیصلے کے بعد اپیل کا حق موجود ہوگا.
امریکی ماہرین کے مطابق اس کا امریکی حکومت کے بننے پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہونگے . یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت کے لیے امریکی صدر کا حلف اٹھانے والے ہیں، اور یہ صورتحال ان کی صدارت کے لیے سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
جوبائیڈن نےافغانستان سےفوج کےانخلاکوبری طرح سےہینڈل کیا،ڈونلڈٹرمپ