مظفرآباد (نیوزڈیسک) 9 محرم الحرام کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پولیس مظفرآباد کا ٹریفک/ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔9 محرم الحرام کے حوالے سے شہر میں مختلف بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔جہاں جہاں سڑکیں بند کی جائیں گے وہاں ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی۔کسی بھی مشکل صورتحال سے بچنے کے لئے شہری متبادل راستے استعمال کریں،جلوس کے راستے میں کسی بھی قسم کی پارکنگ ممنوع ہو گی، شہری مخصوص پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں۔نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی ہاد میں دارالحکومت و گردونواح میں جگہ مجالس و جلوسوں کا سلسلہ جاری۔آج نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ بیلہ نورشاہ سے بر آمد ہوا۔جلوس بعد دوپہر برآمد ہواجو روائیتی راستوں سے ہوتا نماز مغرب کے وقت مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری میں داخل ہوگا.جلوس کے راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ٹریفک شیڈول ترتیب دے دیا گیا۔جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جلوس کے امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری میں داخل ہونے کے بعد مجلس عزا بپا کی جائیگی۔
