مظفرآباد (اے بی این نیوز)حکومت آزاد کشمیر نے ٹیچر آرگنائزیشن کی ہڑتال کو غیرقانونی قرار دے دیا۔مظفرآباد شہر میں ٹیچر لانگ مارچ کے باعث دفعہ 144 نفاذ کر دیا گیا۔ٹیچر آرگنائزیشن واساتذہ کی دیگرتنظیمیں لانگ ڈیوٹی کا بائیکاٹ نہیں کرینگے ، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص یا تنظیم کی طرف سے خلاف ورزی پر دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
