مظفرآباد(اے بی این نیوز)مظفرآباد دھنی کے مقام پر زیر تعمیر پل گر گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق پل گرنے سے متعدد فراد دریائے نیلم میں گر گئے۔پل ٹوٹنے سے محکمہ پی ڈبیلو ڈی کے چار ملازمین بھی دریا میں بہہ گئے2 ملازمین کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا جبکہ دو افراد جاںبحق ہوگئے ۔جاں بحقافراد میں میر زمان ساکنہ بٹل بشاش اور محمد آصف قریشی ولد یوسف قریشی ساکنہ بلگراں شامل ہیں۔زخمیوں میں عبدالشکور ولد یعقوب اور ممتاز ولد محمد اسحاق شامل ہیں
