مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزادکشمیر میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں تیس سے زائد ایم سی کیو پرچہ پہلے ہی منظرعام پر آ گیا۔ایم ڈی کیٹ کے ستائے طلباء کی مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس، متاثرہ طلباءکا کہنا تھا کہ امتحان سے قبل 30 سے زائد ایم سی کیوز منظر عام پرآگئے تھے، جبکہ امتحانی بک لیٹس کو طلبہ سے لے لیا گی
ا،شہید ذولفقار علی ببھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے طلبہ کے پرچے اپلوڈ نہیں کیے،ہمارے داخلے کے امتحانات ایچ ای سی کےذریعے کرائے گئے ہمارے پرچے ایچ ای سی نے تیار کیئے،ایچ ای سی کیسے داخلے کے امتحانات لے سکتی ہے۔
پرچے میں ستائیس سے زائد ایسے ایم سی کیو تھے جو نساب میں شامل نہیں تھے،یہ کہا گیا کہ احتجاج وہ بچے کر رہے ہیں جو فیل ہوئے،کیا ،ہم نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے ملاقات کی،چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے ہمیں کہا کہ ہم آپکے مطالبات کے حل کیلئے لکھیں گے،
ہم بائیس اکتوبر سے سراپا احتجاج ہیں،ہم وہ بچے ہیں جو پہلی دفعہ گھر سے نکلے،یہ ہمیں مجبور کر رہے ہیں کہ ہم سڑکیں بند کریں،شہید ذولفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں ہمارا دوبارہ امتحان لیا جائے۔
ملائشین وزیر اعظم انور ابراہیم 2 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر پاکستان آئیںگے