اہم خبریں

جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کا سخت فیصلہ، بھارتی الیکشن میں حصہ لینے والے3 اہم عہدیدار فارغ، بنیادی رکنیت بھی ختم

سرینگر(نیوزڈیسک) جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کا سخت فیصلہ، بھارتی انتخابات میں حصہ لینے والے پینل کے تین اہم ارکان جماعت کی بنیادی رکنیت سے فارغجماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی فیصلہ ساز باڈی مرکزی مجلس شوری نے جماعت کے روز مرہ معاملات چلانے والے پینل کے تین اہم عہدیداروں سربراہ غلام قادر وانی ،غلام قادر لون اور احمد اللہ پرے کا جماعت اسلامی سے اخراج عمل میں لا کر ان کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی ہے۔

جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کے نام جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جماعت کی مرکزی مجلس شوری نے اپنے اجلاس میں غلام قادر وانی ساکن گوسو پلوامہ غلام قادر لون ساکن انگون کپواڑہ اور احمد اللہ پرے ساکن کھرم سرہامہ اسلام آباد کو جماعت اسلامی کے بنیادی آئین کو پامال کرنے اور BJP و RSS کے خاکوں میں رنگ بھرنے کی کوششوں کی پاداش میں نہ صرف جماعت اسلامی سے ان کا اخراج عمل میں لایا بلکہ ان کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ مذکورہ تینوں افراد مقبوضہ جموں وکشمیر میں BJP اور RSS کے ایجنڈے کو عملانے کیلئے کاروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں جو جماعت اسلامی کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے لہذا تینوں مذکورہ افراد کا جماعت سے اخراج عمل میں لایا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اب یہ تینوں افراد کسی بھی بھارت نواز سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے میں آزاد اور وہ جماعت اسلامی کا نام استعمال نہیں کرسکتے کیونکہ انہوں نے جماعت اسلامی کی شبیہ کو اہل کشمیر کے سامنے بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ان تینوں نے جماعت اسلامی کو ہائی جیک اور اس کو اپنے حقیر مفادات کیلئے استعمال کرنے کی مذموم کوشش بھی کی ہے جس کی پاداش میں ان کا جماعت اسلامی سے تعلق ختم کردیا گی ہے۔

دریں اثناء امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عبدالحمید فیاض جو بھارتی جیل میں قید ہیں عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کردی ہے ۔باخبر ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنسیوں نے امیر جماعت پر پینل کے حق میں بیان دینے پر دباو ڈالنے کی کوشش کی ہے جس سے انہوں نے مسترد کیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ ان کی ضمانت مسترد کیے جانے کی یہ بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے.

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

متعلقہ خبریں