اہم خبریں

آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی کا بڑا اقدام،6 کمپنیوں کی اشیاء مضر صحت قرار،پابندی عائد

مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزادجموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کا بڑا اقدام،6 کمپنیوں کی اشیاء کو مضر صحت قرار دیدیا۔ مضر قرار دی جانیوالی اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کر دی۔ مراسلے کی کاپی فوری طور پر ضلعی ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو بھیج دی گئی ۔ آزادجموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے یہ فیصلہ PCSIR لیبارٹری کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے۔

مضر صحت قرار دی جانے والی اشیا میں Dostea tea mix کی پراڈکٹ Tea whitener شامل ہیں Hico کی Hicovinila اور sweetzone کی Melon sweet بھی مضر قرار دے دی گئیں۔ Menu کی نگٹس اور کباب اور Chill pill کے قوفتہ اور سیخ کباب جبکہ Meat club کے کوفتے بھی مضر اشیا میں شامل ہیں .

تمام ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان کمپنیوں کی اشیاء کی فوری ضبطی عمل میں لائیں۔آزادجموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی فورڈ سیفٹی افسران اس بات کو یقینی بنائیںتا کہ یہ ایٹمز مارکیٹ میں فروخت نہ کی جاسکیں،
ٹیکسز سے بھرپور وفاقی بجٹ2024-25 کل پارلیمنٹ میں پیش کیاجائےگا

متعلقہ خبریں