تل ابیب،نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق منگل کو بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا ، کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔ادھراسرائیلی سفارت خانے کے قریب مشتبہ دھماکے پر اسرائیلی وزارت خارجہ کا ردعمل بھی آگیا۔ اپنے بیان میں وزارت خارجہ نے کہاکہ سفارتی عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔ تحقیقات کےلیے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔















