اہم خبریں

جرمنی میں قانونی طور پر مقیم شامی باشندوں کوبھی تفتیش کا سامنا

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں شام سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس وقت عجیب صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب کوہ پیمائی کے دوران کسی مقامی باشندے نے انہیں غیر قانونی تارکین وطن سمجھ کر پولیس کو طلب کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رجسٹرڈ کلب کے شامی ارکان حال ہی میں ٹریکنگ کے لیے جرمنی کی مشرقی ریاست سیگزنی گئے۔ یہ ان کے لیے نیا علاقہ تھا۔ اس کلب کے ارکان، جن میں جرمنی میں مستقل رہائش کے اجازت یافتہ شامی باشندے بھی شامل ہیں،سیگزن سوئٹزر لینڈپارک کا ایک حسین حصہ دیکھنے پہنچے تو پولیس کو ہنگامی کال کی گئی۔ کال کرنے والے نے خیال ظاہر کیا کہ چند غیر قانونی تارکین وطن علاقے میں گھس آئے ہیں۔ کال کرنے والے کا خیال تھا کہ ان لوگوں کو چیک جمہوریہ کی سرحد کے ذریعے جرمنی میں گھسنے کا موقع ملا تھا۔

متعلقہ خبریں