نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں سسرالیوں نے بھابی کو شوہر کی خودکشی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اسے آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں نرملا نامی خاتون سسرالیوں کی جانب سے آگ لگائے جانے پر جھلس کر چل بسی۔نرملا کے شوہر نے 6 ماہ قبل خودکشی کر لی تھی جس کے بعد وہ سسرال میں اپنے دو بچوں کے ساتھ ہی رہ رہی تھی۔پولیس کے مطابق نرملا کے جیٹھ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ۔
