اہم خبریں

بھارت میں میکڈونلڈز پر چھاپہ، حلال مصنوعات ضبط

لکھنو(نیوزڈیسک)بھارت میں فاسٹ فوڈ تیارکرنے والی ملٹی نیشنل کمپنی میکڈونلڈز پر چھاپہ مارکر حلال مصنوعات ضبط کرلیاگیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ایس ڈی اے) کی ایک ٹیم نے بدھ کو اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈز کے آؤٹ لیٹ پر چھاپہ مارا اور ”حلال“ مصنوعات کو ضبط کرلیا۔چھاپے کے دوران، ایف ایس ڈی اے کے اہلکاروں نے کھانے پینے کی کئی اشیاء کی جانچ کی اور حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات، خاص طور پر پیک شدہ اشیاء قبضے میں لے لیں۔میکڈونلڈز کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حکام حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کی فروخت کے سلسلے میں فاسٹ فوڈ چین پر 3 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں