اہم خبریں

موقف قطرکے بھائیوں تک پہنچا دیا، حماس،تنازع کاحل نکال لیں گے،امریکہ

قطر، واشنگٹن ( اے بی این نیوز    )اسماعیل ہا نیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں،امیدہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پائیں گے،حماس نے اپناموقف قطرکے بھائیوں اورثالثوں کوپہنچادیاہے،یرغمالیوں سے متعلق اسرائیل اورحماس کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، جبکہ ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس ،ہم پرامیدہیں کہ بہت جلددونوں فریق اس تنازع کاحل نکال لیں گے،امریکاچاہتاہے کہ دونوں فریق مل بیٹھ کراس مسئلے کادیرپاحل تلاش کریںامریکاپورے خطے میں امن کاخواہاں ہے،امریکانے ہمیشہ دنیامیں امن کیلئے کام کیاہےدہشت گردی ہرگزقابل قبول نہیں۔

متعلقہ خبریں