Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مسلح گروپس نےویسادباو نہیں ڈالا ورنہ اسرائیل کی چیخیں نکل جاتیں،ایران

تہران (نیوزڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ اتحادی گروپ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کیخلاف اپنی کارروائیوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ مسلح گروپس نےویسادباو نہیں ڈالا ورنہ اسرائیل کی چیخیں نکل جاتیں،مزاحمتی گروپس کے پاس اب بھی ایسی صلاحیتیں ہیں جو اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کیلئے استعمال نہیں کی۔ امریکہ نے ایرانی حمایت یافتہ عراقی گروپ حزب اللہ بریگیڈز پر پابندیاں عائد کی تھیں۔قدس فورس ایرانی پاسداران انقلاب کی ایک شاخ ہے جو خطے میں اس کے ساتھ منسلک گروپوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ واشنگٹن کا کہنا تھا کہ قدس فورس ایران کے حامی گروپوں کو کنٹرول کرتی ہے۔یاد رہے امریکی افواج اور اس کی قیادت والی اتحادی افواج پر 17 اکتوبر سے عراق اور شام میں 61 حملے کیے گئے ہیں۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے پس منظر میں خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ان حملوں میں کم از کم 59 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔