نئی دہلی(نیوز ڈیسک) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھارتی کرکٹ ٹیم تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے بی جی پی کو تنقید کا نشانا بنا تے ہوئے کہا کہ اب تو سب کچھ زعفرانی رنگ میں بدل گیا ہے۔ واضح رہے کہ زعفرانی رنگ سے ہندؤں کو خاص عقیدت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی بھارتی ٹیم پر فخر ہے لیکن اب سب کچھ زعفرانی ہو رہا ہے ۔ یاد رہے کہ ٹرینگ کے دوران بھارتی ٹیم زعفرانی رنگ کی کٹ پہنتی ہے جسے بنر جی نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ اس کے علاوہ کانگریس کی سربراہ نے بھی اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب تو میٹرو اسٹیشنوں کو بھی زعفرانی رنگ چڑھا دیا گیا ہے ۔