اہم خبریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے استعفیٰ دیدیا

لاہور ( اے بی این نیوز     ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے استعفیٰ دیدیا،بابراعظم نے اپنااستعفیٰ ٹویٹ کردیا،بابراعظم نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردارہورہاہوں،فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن یہی درست وقت ہے، نئے کپتان اور ٹیم کو سپورٹ کرتا رہوں گا،پاکستان کی کپتانی کرنااعزازرہابطورکھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتارہوں گا،2019میں کپتانی سنبھالی،4سال پاکستان کی کپتانی کی،ٹیم کووائٹ بال فارمیٹ میں نمبرون پوزیشن پرپہنچایا،پاکستانی ٹیم کی قیادت کاموقع دینے پربورڈکامشکورہوں،بطورکھلاڑی تینوں فارمیٹ کیلئے ٹیم کودستیاب ہوں گا،بابراعظم نے آج ہی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات کی تھیبابراعظم کوصرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی برقراررکھنے کی پیشکش کی گئی تھی۔بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ ست استعفی ٰ دیا،بابر اعظم کی ذکا اشرف سے ملاقات ختم بابر اعظم جیسے ہی پی سی بی سے باہر نکلے تو مداحوں نے ان کی گاڑی کو گھیر لیالاہور: مداحوں کے بابر اعظم زندہ باد کے نعرےبابر اعظم کی گاڑی کے آگے سے مداحوں کو ہٹانے کیلئے سیکیورٹی کو ایکشن لینا پڑا۔

متعلقہ خبریں