اہم خبریں

بھارت، عمارت میں خوفناک آتشزدگی ،6 افراد جھلس کر ہلاک

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں چھ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ آگ ریاست تلنگانہ میں واقعہ ایک رہا ئشی عمار ت کے گراونڈ فلور پر ذخیر ہ شدہ کیمیکل میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ جس کے نتیجے میں چھ افراد جھلس کر موقع پر ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر د یا گیا جبکہ فائر فائٹر عملے نے آگ پر قابو پا لیا ۔

متعلقہ خبریں