واشنگٹن ( اے بی این نیوز )امریکی محکمہ خارجہنے حماس کی حمایت کرنےوالی کمپنیوں اور تنظیموں پرپابندیوں کااعلان کر دیا،ترجمان امریکی خارجہ کے مطابق امریکاحماس کی حمایت کرنیوالے 8اہم افراد پر پابندیاں لگانے کااعلان کررہاہے،امریکا خطے میں نامزد عالمی دہشتگردوں سے اپنے تعلقات کیلئے ایک ادارہ قائم کر رہا ہے، امریکاایسے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے جو حماس کیلئےمالی امداد کرتے ہیں، ایسےعناصر خطے اور دنیا بھر میں دہشتگردی کیلئے ایران کی حمایت سے سرگرم ہیں،ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے،حماس کو بین الاقوامی مالیاتی نظام تک رسائی سے روکا جائے گا،حماس کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے کی ہماری وسیع تر کوششیں جاری رہیں گی۔
