اوٹاوہ ( اے بی این نیوز )کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیارکر گئی، کینیڈا کا بھارت سے اپنے 62 میں سے 41 سفارت کار واپس بلانے کا اعلان ، کینیڈ ین وزیرخارجہ کا کہنا ہے بھارتی حکام کو سفارت کاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفارتی استثنیٰ ختم ہونے سے متعلق باضابطہ طور پرآگاہ کر دیا ہے۔سکھ رہنما پردیپ سنگھ نجر کے قتل میں را ملوث ہے،آسٹریلین انٹیلیجنس چیف نے تصدیق کر دی،اے بی سی نیوز پر تہلکہ خیز انٹرویو میں آسٹریلین انٹیلیجنس چیف نے کہا کینیڈا کی جانب سے لگائے گئے الزامات درست ہیں، کسی بھی ملک کے شہری کا دوسرے ملک کے ہاتھوں قتل سنگین اقدام ہے،، آسٹریلیا میں موجود سکھ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔
