سویڈن (نیوزڈیسک)بیلجیئم میں نامعلوم شخص نے دوسویڈن شہریوں کو گولیاں مار کرقتل کردیا ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق قاتل کاکہنا تھا کہ امریکہ میں قتل کئے گئے چھ سالہ بچے کا بدلا چکا دیا ، ملزم نے فائرنگ سویڈیش فٹبال شرٹس پہنے افراد پر کی گئی ، حملہ آور دو افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا ، پولیس کے مطابق ملزم اپنے آپ کو داعش کا کارکن ظاہر کیا تھا۔ فائرنگ کےسبب بیلجیئم اور سوئیڈن کا میچ روک دیا گیا۔
