اہم خبریں

مشرق وسطیٰ تنازعہ، سعودی ولی عہدہ محمد بن سلمان کا اسلامی ممالک سے رابطہ ،فلسطینیوں کیساتھ کھڑا رہنے کا عزم

جدہ (نیوزڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا مشرق وسطیٰ میں اسرائیل او رفلسطین کے درمیان کشیدگی پر مصرکے صدر عبد الفتاح السیسی اور اردن کے فرمان روا شاہ عبدللہ ثانی سے ٹیلی فونک رابطہ ،سعودی وزیراعظم محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جائز حقوق کے حصول کیلئے فلسطینی عوام کیساتھ کھڑا رہے گا۔حماس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور غزہ کی صورتحال کے حوالے سے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا مصری صدر کو ٹیلیفونک رابطہ ۔تینوں رہنماؤں کے درمیان غزہ اور گردو نواح میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔غزہ اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے میں اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے بین الاقوامی وعلاقائی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پراتفاق ۔ محمد بن سلمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول، ان کی امیدوں، امنگوں کو پورا کرنے، منصفانہ اور دیرپا امن کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ خبریں