لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ کے علاقے آکسفورڈ شائر میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد دھماکہ ،دھماکے کے بعد آگ کا بڑا گولہ آسمان کو روشن کرتے دیکھا گیا ۔پراسرار دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ، آگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ،عینی شاہد کے مطابق کھڑکیوں سے باہر آکسفورڈ کے شمال مغرب میں ایک عجیب و غریب چمکتا ہوا آسمان دیکھا گیا۔ممکنہ طور پر یہ واقعہ آکسفورڈ کے قریب آسمانی بجلی گرنے کے بعد کسی ایسی چیز سے ٹکرا گئی جس سے آگ بھڑک اٹھی ۔دھماکے کے بعد تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
