ڈھاکا(نیوزڈیسک)بنگلادیش کو ڈینگی کی بدترین وباء کا سامنا ہے، رواں سال مچھر سے پھیلنے والی بیماری کے باعث ہونے والی اموات ایک ہزار سے تجاوز کرگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی وزارت صحت نے پیر کو جاری اعداد و شمارمیں کہاکہ رواں سال ڈینگی کے 2 لاکھ کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ اموات1006 ہوگئی ہیں۔















