اہم خبریں

بھارتی شہر جوشی مٹھ میں مکانات دھنسنے لگے، علاقہ مکینوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی،مودی نے اجلاس طلب کرلیا

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی ہمالیہ کے مقدس شہر جوشی مٹھ میں سے سیکڑوں مکانات میں دراڑیں پڑنے اور زمین میں دھنسنے کے سبب خوف زدہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق شمالی ریاست اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں دراڑیں پڑنے اور مکانات کے دھنسنے کی وجوہات واضح نہیں ہیں، تاہم رہائشیوں نے نزدیکی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لیے سڑکوں اور ٹنلز کی تعمیر کو ذمہ دار ٹھہرایا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندا مودی نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا ہے، اس سے قبل حکومت کی جانب سے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ وجوہات کا پتا چلایا جاسکے۔

متعلقہ خبریں