لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ میں رہنے والی نسلی اکائیوں میں سے پاکستانی نژاد افراد کی بے روزگاری کا تناسب سب سے زیادہ دیکھنے میں آیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے ہاؤس آف کومنز ریسرچ لائبریری نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ برطانیہ میں اکتوبر سے دسمبر2022 میں بے روزگاری کی شرح 3.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ان بے روزگار افراد میں سے سفید فام آبادی کی شرح3.1 فیصد، باقی سب نسلی اقلیتوں کی شرح 7.5 فیصد تھی لیکن اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی نژاد آبادی کی شرح 8.7 فیصد ہے، جن میں نوجوانوں اور خواتین سب سے زیادہ ہیں۔
