اہم خبریں

عراق ، شادی تقریب میں قیامت کا منظر،آتشزدگی سے 100 افراد جان سے ہاتھ دوھو بیٹھے

آتشزدگی کے نتیجے 150 افراد زخمی بھی ہوگئے، خبرایجنسی کے مطابق جاںبحق ہونے والوں میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں ۔ آگ لگنے کا واقعہ صوبہ نینویٰ کے ضلع الحمدانیہ میں پیش آیا۔شادی ہال میں آتشزدگی آتش گیر مادے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر آگ بڑھکی۔عراقی ہلال احمر نے اعلان کیا کہ ضلع حمدانیہ میں شادی ہال میں آتشزدگی کے نتیجے میں “متاثرین اور زخمیوں کی تعداد 450 سے زیادہ ہو گئی ہے۔آگ شادی کی تقریب کے دوران لگی۔ آگ نے موصل کے مشرق میں ضلع الحمدانیہ میں واقع شادی ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ ٹیمیں پہنچ گئیں۔
دوسری طرف کردستان کی علاقائی حکومت کے وزیر اعظم مسرور بارزانی نے علاقے کے وزیر صحت کو زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے اربیل سے بڑی تعداد میں ایمبولینسیں ضلع حمدانیہ بھیجنے کی ہدایت کی جبکہ اربیل کے ہسپتالوں کو ان کا علاج کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں